ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی دلتوں کی دشمن ہے: رام لنگا ریڈی

بی جے پی دلتوں کی دشمن ہے: رام لنگا ریڈی

Tue, 04 Apr 2017 01:40:31    S.O. News Service

بنگلورو:3/اپریل(ایس او نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے بی جے پی کو دلتوں کی دشمن قرار دیتے ہوئے یہ چیلنج کیا ہے کہ بی جے پی اگر واقعی دلتوں کی دوست ہے تو ریاستی بی جے پی صدارت کا عہدہ کسی دلت قائد کو دینے کی جرأت دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر داخلہ آر اشوک کا یہ بیان احمقانہ ہے کہ کانگریس میں وزیراعلیٰ سدرامیا دلت قائدین کوکچل رہے ہیں، در اصل کانگریس نے اپنی دلت نوازی کا ثبوت دلت فرقہ سے وابستہ ملیکارجن کھرگے کو کانگریس پارلیمانی پارٹی کا رہنما بناکر اور کے پی سی سی صدارت ڈاکٹر جی پرمیشور کو دے کر ثابت کیا ہے، اس کے علاوہ وزرات داخلہ کا انتہائی اہم قلمدان بھی ڈاکٹر پرمیشور کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ دلت فرقہ سے وابستہ ملیکارجن کھرگے اس سے پہلے کے پی سی سی صدر رہ چکے ہیں ان کے بعد ڈاکٹر جی پرمیشور گزشتہ سات سال سے کے پی سی سی صدر ہیں۔ بی جے پی اعلیٰ کمان اپنی دلت نوازی کا ثبوت پیش کرنے کیلئے کم از کم ایک بار ہی سہی کسی دلت قائد کو اپنی پارٹی کا صدر مقرر کرنے کی جرأت دکھائے۔انہوں نے کہاکہ آر اشوک کی طرف سے کانگریس کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے جو بیان دیا گیا ہے، وہ بے بنیاد ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ گنڈل پیٹ اور ننجنگڈہ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی بھاری اکثریت سے جیت ہوگی، اور بی جے پی کو ان انتخابات میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔


Share: